پاکستانتازہ ترین

جمبر:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تحصیل پتوکی کے پارٹنرز کا ڈینگی آگاہی سیمینار۔

ڈینگی کا پھیلاؤ کافی بڑھتا جارہا ہے اس کو صرف احتیاطی تدابیر سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر منیب

جمبر(نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن تحصیل پتوکی کے پارٹنرز کا ڈینگی آگاہی سیمینار رفیق ماڈل سکولز جمبر میں انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں تحصیل بھر سے پیف پارٹنرز مالکان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ یہ سیمینار فوکل پرسن پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع قصور سلطان محمود اور محمد جمیل کی زیرنگرانی منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منیب نے کہا کہ ڈینگی کو صرف احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ ہمیں کہیں بھی پانی کھڑا نہیں ہونے دینا چاہیے۔ ہمیں اپنے گھر محلے سکول سمیت ہر جگہ نظر رکھنا ہوگی۔ صفائی نصف ایمان ہے اور ڈینگی کو بھی صفائی سے ہیں ختم کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ سیمینار سے ایجوکیشن آفیسر شکیل خان نے بھی خطاب کیا اور ڈینگی ایکٹویٹی پر روشنی ڈالی۔ آخر میں رفیق ماڈل سکول انتظامیہ نے آنے والے پیف پارٹنرز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button