پاکستانتازہ ترین

کوکا کولا اور پیپسی میں الکحل شامل ہونے کا انکشاف

پیرس (ڈیسک رپورٹر)  دنیا بھر میں معروف کوکا کولا اور پیپسی میں معمولی مقدار میں الکحل شامل ہوتی ہے۔ یہ انکشاف فرانس کے National Institute of Consumption کی جانب سے ہونے والی تحقیق میں کیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں استعمال کئے جانے والے نصف سے زائد کولا مشروبات میں الکحل کی معمولی مقدار استعمال کی جاتی ہے، جن میں پیپسی اور کوکا کولا بھی شامل ہیں۔ تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر معروف ان مشروبات میں صرف بہت کم تعداد میں بوتلیں ایسی ہوتی ہیں حقیقی معنوں میں الکحل سے پاک ہوتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق کوکا کولا اور پیپسی کے ہر ایک لیٹر مشروب میں 10 ملی گرام الکحل شامل ہوتی ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے اس تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ معمولی تعداد میں دنیا بھر کے ان مسلمانوں پر سکتہ طاری کردینے کے لیے کافی ہیں جو بہت شوق سے ان مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، جب کہ ان کے مذہب میں الکحل کا استعمال انتہائی سختی سے ممنوع ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker