پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے چوہترپیسے فی لیٹرتک کمی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ یکم جون سے پیٹرول تین روپے انتالیس پیسے سستا ہوجائے گا۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے باعث صارفین کے ریلیف میں کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3.39 روپے کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 1.23 روپے کمی، لائٹ ڈیزل میں 5.48 روپے کمی اور مٹی کے تیل پر 5.90 روپے کمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب سی این جی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی کا امکان ہے۔  واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وفاقی بجٹ سے ٹھیک ایک دن پہلے کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker