پاکستانتازہ ترین

جون میں پٹرولیم مصنوعات 9.50روپے فی لیٹرتک سستی ہونےکاامکان

اسلام آباد(بیوروچیف)عرب گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 6 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی، یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات 9.50روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔  وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق، گزشتہ ماہ عرب گلف مارکیٹ میں خام تیل کی اوسط قیمت 121 ڈالر فی بیرل تھی جو اب کم ہو کر 115 ڈالر ہو چکی ہے۔ جس کے باعث، یکم جون سے پاکستان میں ہائی آکٹین 9روپے 55 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.60 روپے، پٹرول 1.65 روپے، لائٹ ڈیزل 3.45 روپے اور مٹی کا تیل 3.70 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔  حکومت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 10 روپے کے مقابلے میں 8.86روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین پر 14 روپے کے مقابلے میں 11.84 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 8 روپے کے مقابلے میں 4.20 روپےاور مٹی کا تیل پر 6 روپے کے مقابلے میں 5.15 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔  لائٹ ڈیزل پر حکومت یکم مئی سے 3 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے جس میں مزید اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی بڑھانے کے باوجود مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل اور ہائی آکٹین ہر صورت سستا ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر عائد ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن 29مئی کو طے کرنے کے بعد حتمی قیمتوں کی سمری تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  جمہوریت سب کے فائدے میں ہے، خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker