پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کواب بلدیاتی انتخابات یاد آرہے ہیں،پرویز الٰہی

pervaiz ellahiنائب وزیر اعظم(مانیٹرینگ سیل) چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے منشور میں اگلے چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی بات کی ہے پانچ سالہ دور حکومت میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔ گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اسپتالوں میں مفت ادویات دی تھیں مگر پنجاب حکومت نے تو اسپتالوں سے ادویات ہی غائب کرا دیں۔ انھوں نے کہا کہ پانچ سال ن لیگ کی پنجاب میں حکومت رہی ہے میں نے اپنے دور میں دو مرتبہ بلدیاتی انتخابات کرائے تھے ن لیگ کو اب یاد آ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی کے دعوے کرنے والوں نے ہر کام کرنے والے ادارے کو تباہ کر دیا میں نے اگر میٹرک تک تعلیم اور کتابیں مفت دی تھیں تو شہباز شریف بی اے تک مفت کر دیتے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے پنجاب میں ترقی کا پہیہ روک دیا تھا انشاء اللہ کامیاب ہو کر پھر سے ترقی کا پہیہ چلائیں گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button