پاکستانتازہ ترین

مرکزی حکومت کوافغانستان سے دوٹوک بات کرنا ہوگی، پرویز خٹک

پشاور(مانیٹرنگ سیل) وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرحد پارکرکے یہاں آئے، طورخم کا راستہ کھلا ہے، مرکزی حکومت کو افغانستان سے دوٹوک بات کرنا ہوگی۔ جامعہ باچا خان کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سرحد پار کر کے حملہ کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ طورخم کا راستہ کھلا ہے، جس کے باعث لوگ بغیر پاسپورٹ کے یہاں آجاتے ہیں۔ انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ ایف سی سےچوکیداری کا کام لینےکےبجائے صوبے کے حوالے کرنا چاہیے۔ مرکزی حکومت افغانستان سے دوٹوک بات کرے، تاکہ مسئلہ ختم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button