
صوابی(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں۔ سیکیورٹی معاملات پر وفاق سے بات کریں گے۔ صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان کیڈٹ کالج کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ افغانی اپنے خیموں میں جا کر بھی رہ سکتے ہیں۔ افغانیوں کو باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس جانا چاہیئے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اپنے سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے۔ سرحدیں محفوظ ہوں گی تو شہری بھی محفوظ ہوں گے۔ اس سلسلے میں افغانستان سے بات کرنی ہوگی۔