پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ جانے والوں کی درخواستیں خارج ہو جائیں گی، پرویز رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ستمبر کو ستمگر بنانے چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے، سپریم کورٹ جانے والوں کی درخواستیں خارج ہو جائیں گی. اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت پچھلی حکومت کی طرح اپنی مدت پوری کریگی۔ عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کی باتیں لوگ پہلے بھی سنتے رہے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی کی باتوں کا جواب بلوچ نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے دیا، تاہم حکومت قوانین کے اندر رہتے ہوئے براہمداغ کی واپسی کے لئے اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker