پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی کوآزاد کشمیرمیں 5سال دیے،اب احتساب ہو گا،پرویزرشید

مظفرآباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کا استقبال جبکہ پیپلزپارٹی کو الوداع کہا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے حکمرانوں سے انتخابات کے روز حساب لیں گے۔ وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بھمبھرآزادکشمیرمیں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوہزار گیارہ کے انتخابات میں ہم نے تحفظات کے باوجود نتائج تسلیم کئے۔ انتخابات کے بعد وزیراعظم اپنی کرسی بھی سنبھال نہیں پا رہے تھے، ان کی کرسی کو دھکا دینے والے انہی کی اسمبلی میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ختم کرنے کے بہت سے مواقع ملے لیکن ہمارا اصول ہے کہ بیلٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔ سینیٹر پرویز رشید کا آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کو ڈبو دیا ہے، خدا پیپلزپارٹی اور آزاد کشمیر کو ان سے محفوظ رکھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہماری حکومت کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی گئی، ہمیں کنٹینرسیاست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے پھر بھی آزاد کشمیر میں حکومت کو سہارا دیا۔ ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں سے حساب لینا ہمارا حق ہے، جبکہ ہم یہ حساب الیکشن کے روز لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker