پاکستان

مشرف کوواپسی پرگرفتا ر کیا جائیگا:پراسیکیوٹرایف آئی

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)پراسیکیوٹرایف آئی اے چودھری ذوالفقارنے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویزمشرف کومجرم قراردے رکھا ہے۔پاکستان آمد پرانہیں گرفتارکریں گے۔ے نظیرقتل کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چودھری ذوالفقارکا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف ہویا کوئی اوربڑا افسر، قانون سب کےلیے برابراہے۔پرویزمشرف کی آمد پرایف آئی اے کی ٹٰیم استقبال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں،، ان کی گرفتاری کےلیےکسی نئے وارنٹ کی ضرورت نہیں،، اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وکلا ءصفائی کی عدم حاضری پربرہمی کا اظہارکیا ،،اورآئندہ پیشی پراستغاثہ کی شہادتیں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بے نظیرقتل کیس کی سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker