پاکستانتازہ ترین

عمران خان سیاست میں اسپن ماسٹر بن چکے ہیں،پرویزرشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں اسپن ماسٹر بن چکے ہیں، وہ عدالتوں کو دباؤ میں لاکر من مانے فیصلے لینے کی کوشش کررہےہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پراثر انداز ہونیکی کوشش کررہے ہیں، عمران حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کے ماہر بن چکے ہیں، وہ ہر روز سچ کو قتل کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ٹرم آف ریفرنس خود عمران خان نے طے کرایاتھا، عمران خان نے کہا کہ کمیشن نے دوبارہ گنتی نہیں کی، عمران اب جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، ہمیں سچ بولنا چاہیے ،سچ کو مسخ نہیں کرنا چاہیے، لوکل کمیشن کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار115 ووٹ درست ہیں، این اے 122 میں عمران خان کو 84 ہزار542 ووٹ ملے، ایاز صادق کو 92 ہزار 393 ووٹ ملے ہیں۔ پرویز رشید نے استفسار کیا کہ رپورٹ میں کہاں لکھا ہے کہ 30 ہزار ووٹ جعلی ہیں؟ عمران خان اب اپنی ناکامی سے سبق سیکھ لیں، رپورٹ کے حقائق اورعمران خان کے بیانات میں تضاد ہے۔ پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ پر قوم سے معافی مانگیں، عمران خان اپنے حصے کا سچ بولتے ہیں سرکاری سچ نہیں بولتے، وہ خود مقدمے لٹکا رہےہیں، وہ تحقیقات چاہتے ہیں جس میں ان کی مرضی کا نتیجہ آئے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ، جہانگیر ترین نےاپنےحلقےمیں دوبارہ گنتی کو تسلیم کیا، جوڈیشل کمیشن کیلئے 5 مہینے پہلے خط لکھ چکے ہیں، عمران خان کوشرمندگی کا اظہار کرناچاہیے، انھوں نےنوجوانوں کو گمراہ کیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : حکومت لاہور جلسے سے پہلے ہی پریشان ہو چکی ہے . چوہدری فیاض ظفر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker