تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پاکستان کواسلام کامضبوط قلعہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ مسلم لیگ ق کامیاب ہو

pervez elahiاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)سابق نائب وزیر اعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ق پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلام کا مضبوط قلعہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ مسلم لیگ ق کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرنا ہوگا اور نواز شریف ٹولہ کو شکست دینا ہوگی شہباز شریف نے صوبہ کے خزانہ پر ہاتھ صاف کردیاہے دوبارہ بر سر اقتدار آئے تو رہی سہی کسر بھی نکال دیں گیاانہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ لائیرزونگ کے صدررانا محمد اکبر جوئیہ ایڈووکیٹ وجنرل سیکرٹری رائے شفقت رزاق ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکے دوران کیا چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادارن نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر وار کیا ہے ہم پاکستان کو اسلام کا مضبوط قلعہ بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے اس ٹولہ کو شکست دینا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ عوام انتخابات میں مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنے دوراقتدار کے دوران صوبہ بھر کی عوام کو برابری کی بنیاد پر ان کے حقوق دئیے مگرشہباز شریف نے پورے صوبہ کا فنڈایک ہی شہر پر خرچ کرکے کروڑوں عوام کا استحصال کیا ہے جس کا عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے خزانہ کو اپنی ذاتی جاگیرسمجھ کر ناقبل تلافی نقصان پہنچایا ہے اگر دوبارہ بر سر اقتدار آگئے تو رہی سہی کسر بھی نکال دیں گے انہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے یہ حکومت پر قابض ہونے کیلئے تڑپ رہے ہیں مگر عوام انہیں بر سر اقتدار نہیں آنے دیں گے وفد نے چوہدری پرویز الٰہی کو این اے 143اور دو صوبائی حلقوں کی سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا#

 

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر: سبزی منڈیوں میں مڈل مین کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker