پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کو عام انتخابات میں نتائج تبدیل نہیں کرنے دینگے، چودھری پرویزالٰہی

pervez elahiلاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تاجر برادری پاکستان مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہے تاجر بھائی ہمارے بازو ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں بھی ہماری کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے، تاجر برادری ملک میں امن و امان کی خواہشمند اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کو بڑی اہمیت دی ہے اور اس نے بھی ہر مشکل گھڑی میں کندھے سے کندھا ملا کر ہمارا ساتھ دیا، ہمیں اپنے ان بھائیوں پر فخر ہے اور ہم مستقبل میں بھی اہم فیصلوں میں ان سے مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے۔ وہ گجرات میں مرکزی انجمن تاجران کی سلور جوبلی اور انجمن تاجران مسلم بازار کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، صدر مرکزی انجمن تاجران انورعلی شاہ، صدر مسلم بازار شیخ شفیق، افتخار شاکر اور ارشاد احمد نے بھی خطاب کیا۔ تاجر رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ پنجاب حکومت کی امن و امان پر کوئی توجہ نہیں اس کے دور میں پچھلی حکومت کی نسبت جرائم میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، ہمارے گھر محفوظ ہیں نہ کاروبار، روزانہ 100 سے زائد دکانیں صوبہ میں لوٹی جا ری ہیں، ہمارے جیولر بھائی ڈاکوؤں کا خصوصی نشانہ ہیں لیکن مجرم پکڑے نہیں جا رہے، صوبائی حکومت کچھ نہیں کر رہی۔ تاجر رہنماؤں نے میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر خدا کے نام پر اپیل کی کہ وہ پنجاب کے حکمرانوں کی خامیوں اور کوتاہیوں کی پردہ پوشی نہ کریں بلکہ انہیں احساس دلائیں کہ ان کا اولین فرض عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی ے کہا کہ ہم تاجر برادری کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ نے ان کے مسائل کو ہمیشہ اہمیت دی ہے جبکہ اس نے دلیری کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ کا جھنڈا بلند کیا اور گجرات کے ضمنی الیکشن میں مرکزی اور صوبائی حکومت کی شدید مخالفت کے باوجود میاں عمران مسعود کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا مگر بدقسمتی سے پنجاب حکومت کی بددیانتی کے باعث ہماری جیتی ہوئی سیٹ ہم سے چھین لی گئی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تاجر برادری اسی طرح ہمارا ساتھ دے گی اور ہم مخالفوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہم انتخابی نتائج تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار عوام سے مخلص ہیں نہ ان کو عوامی مسائل و مشکلات سے کوئی غرض ہے وہ صرف جاتی عمرا سے وفادار ہیں جبکہ ہم نے پنجاب میں اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دوران ہر شعبہ زندگی باالخصوص چھوٹے طبقوں کیلئے جو کچھ کیا وہ سب آپ کے سامنے ہے اور ہم آئندہ بھی پلاننگ اور مشن کے تحت عوام کی خدمت کریں گے اور ماضی کی طرح ریکارڈ اور مثالی منصوبے دیں گے۔ تقریب کے اختتام پر چودھری پرویزالٰہی نے تاجر نمائندوں میں شیلڈز تقسیم کی۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر سید انور علی شاہ نے چودھری پرویزالٰہی کو شیلڈ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں  زرداری فیملی کی بینظیربھٹو کے مزار پر حاضری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker