اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔ ایف آئی اے پرویز مشرف کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں۔ انٹرپول کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر خط و کتابت بھی جاری ہے۔ عدالتی وارنٹ کی تعمیل اور مشرف کی گرفتاری کیلئے مارچ میں عالمی پولیس کو خط لکھا گیا تھا جس پر انٹرپول نے اعتراضات بھجوائے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پرویز مشرف کی گرفتاری میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔
You must be logged in to post a comment.