پاکستانتازہ ترین

عمران خان اپنی مرضی کے ضابطہ اخلاق سے مخالفین کا منہ بند کرنا چاہتے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مرضی کے ضابطہ اخلاق سے مخالفین کا منہ بند کرنا چاہتے ہیں۔ دانیال عزیز نے کسان پیکج، دانش اسکول اور میٹرو بس پر تنقید کو کھلی عوام دشمنی قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر لیگی رہنماؤں کا ردعمل، پرویز رشید نے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سوات اور دیر میں کبھی کسان کنونشن نہیں کیے۔ وہ اپنی مرضی کا ضابطہ اخلاق اور مخالفین کی زبان بندی کروا کے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔ این اے ایک سو بائیس میں تین بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرویز رشید نے عمران خان کو انتخابات میں مقابلے کا چلینج دے دیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے فیصلے بنی گالہ میں ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عمران خان کی انگلی پکڑ کر چلتے ہیں۔ عمران خان نے دیر کے جنگل کاٹ کر بیچ دیے۔ اب کہتے ہیں کہ ان کے پاس لوگوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نندی پور منصوبے کے بارے میں حکومت اپنا مؤقف دے چکی ہے۔ کسان پیکج، دانش اسکول اور میٹرو بس منصوبے پر تنقید عوام سے دشمنی کا اعلان ہے۔ عمران خان قوم کو گمراہ نہ کریں۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ الزام تراشی عمران خان کی سیاست کا محور ہے۔ وہ ملکی معیشت کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں  خفیہ طاقتیں زرداری کو5سال برداشت کرسکتی ہیں تونواز شریف کو کیوں نہیں؟سینیٹر ساجدمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker