پاکستانتازہ ترین

کوٹلی: آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کو پورا موقع دیا، پرویز رشید

کوٹلی(مانیٹرنگ سیل)وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ ن کے حق میں لکھ دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کا قائد نواز شریف ہوگا۔ کوٹلی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ہر طرف ویلکم مسلم لیگ کے نعرے لگ رہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں کارکن رکھنے والی جماعت کو کون شکست دے سکتا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ ہم نے سیاست میں اصولوں کو بلند رکھا ہے۔ دو ہزار گیارہ میں آنکھوں کے سامنے دھاندلی کی گئی اور آبادی سے زیادہ ووٹ نکلے لیکن وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو پورا موقع دیا جائے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہیں دیا۔ اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے پاکستان اور آزاد کشمیر کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہ دینے پر عوام ہم سے ناراض ہیں۔ وزیر اعظم کے سعودی عرب دورے کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارا مذہبی لگاؤ اور ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے۔ دونوں ممالک نے مفاہمت کے لیے نواز شریف پر اعتماد کیا۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی،پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker