پاکستانتازہ ترین

ممنون حسین مضبوط صدارتی امیدوار، مسلم لیگ ن کا اْمیدوار صدارتی انتخاب جیت جائیگا‘ پرویزرشید

pervez rasheedاسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اْمید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ نون کا اْمیدوار صدارتی انتخاب جیت جائے گا کیونکہ پارٹی کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہے۔ممنون حسین مضبوط صدارتی امیدوارہیں ، امن وامان کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے گے اْنہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ انتخاب میں حصہ لینے والے تینوں اْمیدوار ممنون حسین ، میاں رضا ربانی اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اچھی شہرت کے حامل ہیں اور اْنہوں نے جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کی۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سرتاج عزیز کو نامزد نہیں کیاگیا تھا کیونکہ وہ خارجہ اْمور میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اْنہوں نے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے اْمیدوار کی حمایت کرنے کے فیصلے پر متحدہ قومی موومنٹ کا شکریہ ادا کیا۔پرویز رشید نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ، نیشنل پارٹی اور نیشنل پیپلزپارٹی سمیت متعدد دوسری سیاسی جماعتیں بھی مسلم لیگ نون کے اْمیدوار کی حمایت کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کاحسن ہے کہ ایک منتخب صدراپنی آئینی مدت پوری کرکے اپناعہدہ چھوڑیگااورنیاصدرمنتخب ہوگا،صدروفاق کی علامت ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبول امیدوارصدارتی انتخاب کیلئے میدان میں ہیں لیکن مسلم لیگ ن امیدوارواضح اکثریت سے صدربن جائیگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے طعنوں کے باوجودپاکستان پیپلزپارٹی کواپنی مدت پوری کرنے کاموقع دیالیکن پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی بدعنوانی کی وجہ سے الیکشن میں ناکام ہوگئی ،مسلم لیگ ن جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کریگی ،مسلم لیگ ن کی حکومت عدم اعتمادکی تحریکوں کی روایت کوختم کریگی۔آمریت کے تمام کالے قوانین کوختم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت تینوں صوبائی حکومتوں کے ساتھ امن وامان کے لئے مکمل تعاون کریگی۔مسلم لیگ ن کی حکومت کسی صوبے میں مداخلت نہیں کریگی اورنہ ہی گورنرراج کی روایت دہرائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کوریلیف دینے کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کرحل کریں گے

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کا دامن صاف ہے، عمران خان کی داڑھی میں کئی تنکے ہیں، پرویزرشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker