پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی،پرویز رشید

pervez rasheedاسلام آباد (بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی، ہم ایک دوسرے کے منڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں، بدھ کے روز نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کے زریعے حکومت کے خاتمے کی روایت ختم ہو نی چاہیے حکومت تبدیل کرنے کا اختیار ووٹ کے ذریعے سے ہونا چاہیے۔ انہوں کے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخو امیں بجلی کی ترسیل کا نظام ٹھیک کرنے کی ضروت ہے رواں سال پہلی دفعہ جولائی میں 15000 میگاوٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے بھاشا ڈیم کے قابل ہونے کی مالی معاونت امریکہ کرئے گا نئی توانائی پالیسی کا جائزہ لیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چوری روکنا صوبوں کا کام ہے صوبوں نے وفاق کچھ وقت مانگاہے اب مشترکہ مفادات کونسل کا دوبارہ اجلاس 30 جولائی کو ہوگا حکومت چا ھتی ہے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بہت سے ارکان 27رمضان المبارک کو عمرے اور اعطکاف کی عبادات میں مصروف ہوں گے صدارتی الیکشن آگے لے جانے پر اعتراض ہوسکتاہے پہلے منعقد ہونے پرنہیں ہے

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کا امن مارچ ٹانک میں داخل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker