پاکستانتازہ ترین

عابد شیرعلی اپنی زبان کو لگام دیں، پرویزخٹک

پشاور(مانیٹرنگ سیل) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پختونوں پر بجلی چوری کے الزامات لگانے والے عابد شیر علی اپنی زبان کو  لگام دیں۔ وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں مسلسل بجلی چوری کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی وزیراعظم سے قربت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور وہ  پختونوں کو بجلی چور کہنے کے بجائے واپڈا کو چوروں سے پاک کریں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بجلی چور کہنا ان کی تذلیل کے مترادف ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے میں قدرتی گیس کے استعمال کا حق وفاق سے منوالیا ہے اور اضافی گیس سے سستی بجلی پیدا کر کے صنعتی انقلاب برپا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر  متحد ہوکر صوبائی حکومت کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں تاہم ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی اورہم ان عناصر کو ہر صورت بے نقاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے193رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker