پاکستانتازہ ترین

پنجاب پولیس کا کارنامہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے لنگر کے پیسے طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل)  پنجاب پولیس کا ایک نیا کارنامہ سامنے آگیا، لاہور میں پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے بذریعہ روڈ واپس پشاور جاتے ہوئے لنگر کے پیسے طلب کرلئے، اس بات کا انکشاف پی ٹی آئی چیف عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔ سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے 40 ہزار اہلکار وی آئی پی ڈیوٹی کررہے ہیں، پرویز خٹک پروٹوکول کے بغیر لاہور سے واپس پشاور جارہے تھے کہ راستے میں ان سے پولیس اہلکاروں نے لنگر کے پیسے طلب کئے۔ انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ 3 صوبائی وزیر بھی تھے، تعارف کرانے پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ماننے سے انکار کیا اور ان سے رقم طلب کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!