پاکستانتازہ ترین

سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے،پر ویز مشرف

perviz musharafکراچی (نامہ نگار)آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پر ویز مشرف نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر نہ صرف وہ بلکہ پوری قوم سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اسلام کے نام پر جو لوگ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں وہ صرف اہل تشیع کے نہیں بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔میرے پاس دکھ بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں اور میں اسکی شدید مذمت کرتا ہوں ۔بلوچستان کا مسئلہ حل ہونا چایئے چاہے گورنر راج لگائے یا ایف سی کو اختیارات دیں۔جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ اتوار کے روزنمائش چورنگی پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف اہل تشیع کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا بہت احترام کرتا ہوں‘ آج آپ لوگوں سے بہت رنج اور غم سے خطاب کر رہا ہوں ‘آج جو اہل تشیع کے ساتھ ہورہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے، میری تمام ہمدردی آپ لوگوں کے ساتھ ہے اور خا ص طور پر جو کوئٹہ میں شہید ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی اس واقعہ کی سخت مذمت کرتی ہے اور یہ لوگ جو دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں وہ صرف اہل تشیع کے نہیں بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہے میں اسکی سخت مذمت کرتا ہوں ۔بلوچستان کا مسئلہ حل ہونا چایئے چاہے گورنر راج لگائے یا ایف سی کو اختیارات دیں۔لیکن بلوچستان کا مسئلہ حل ہونا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد اور گراں فروشی پرکنٹرول کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں کی ہدایت پرضلعی افسران کی کاروائیاں جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker