پاکستانتازہ ترین

پرویز مشرف کا پاکستان واپسی کا فیصلہ، حکومت سے سیکیورٹی کا مطالبہ

کراچی(نامہ نگار) سابق صدرپرویزمشرف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا. سیکیورٹی کے لیے حکومت کو درخواست دے دی. تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان لوٹ کر عدالتوں‌ میں‌ اپنے کیسز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں. انھوں‌ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے. وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو 13 مارچ کو بہ ذریعہ کوریئر پرویز مشرف کی درخواست موصول ہوئی تھی. ذرایع کے مطابق پرویزمشرف کی درخواست سے متعلق وزارت داخلہ کے اعلیٰ‌ حکام کی مشاورت جاری ہے. پرویز مشرف کے وکیل کے مطابق ان کی جانب سے سیکیورٹی کے لئے درخواست متعلقہ وزارتوں کو بھجوا دی گئی ہے. پرویز مشرف پاکستان آکرعدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں. انھیں وطن واپسی پرسیکیورٹی کے شدید خدشات ہیں.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button