پاکستانتازہ ترین

مریم نواز وقت آنے پر ن لیگ کی قیادت کریں گی، پرویز رشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)پرویز رشید نے ایک بار پھر ڈھکے چھپے الفاظ میں اداروں پر تنقید کردی، کہتے ہیں کہ مکافات عمل صرف سیاستدانوں تک محدود ہے، دائیں بائیں اس کی آنکھیں بند رہتی ہیں، مریم نواز والد کو جیل میں چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، وہ تو نواز شریف کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہیں، وقت آنے پر وہ ن لیگ کی قیادت کریں گی۔ گورنر راج کے سوال پر بولے کہ ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے ماضی میں غلطیاں کیں، اس ناکام تجربے کو نہیں دہرانا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پرویز رشید نے ڈھکے چھپے الفاظ میں ایک بار پھر اداروں پر تنقید کی، بولے کہ مکافات عمل صرف سیاستدانوں تک محدود رہتا ہے، دائیں بائیں اس کی آنکھیں بند رہتی ہیں، ہم نے اپنی صفائی عدالتوں میں دی ہے، یہی راستہ اب دوسرے لوگوں کو بھی اختیار کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں وہ بولے کہ پارٹی جب بھی محسوس کرے گی کہ اسے مریم نواز سے کام لینا ہے تو انہیں آواز دی جائے گی اور یقیناً مریم اس پر لبیک کہیں گی، مریم نواز اپنے والد کو جیل میں چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، وہ تو والد کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔ کرپشن سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام یہ تھا کہ ہم نے پاکستان کو قرضوں میں ڈبو دیا، دیکھنا چاہئے کہ جتنے قرضے لئے گئے اتنے اثاثے ملک میں پاکستان میں موجود ہیں یا نہیں، پاکستان میں 1300 میگاواٹ نئی بجلی پیدا ہورہی ہے جو پہلے سسٹم کا حصہ نہیں تھی۔ پی ٹی آئی پالیسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پرویز رشید کہتے ہیں کہ آج کے حکمران بھیک مانگ رہے ہیں، قرض آپ کو ایسی جگہ لگانا ہوتا ہے جس سے اثاثے بنیں اور منافع حاصل ہو، جس کے ذریعے آپ قرض واپس کریں،  بھیک میں مانگی گئی رقم پاکستانی قوم پر بوجھ ہے، یہ رقم بینک میں پڑی ہوگی اور اس پر سود ادا کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  واشنگٹن:جنرل جان کیمبل کا سینیٹ میں جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker