پاکستانتازہ ترین

آواران میں قدرتی آفت سے بڑی تباہی ہوئی ، سینیٹر پرویز رشید

perviz rasheedاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آواران میں قدرتی آفت سے بڑی تباہی ہوئی ہے خوراک ، ادویات اور دیگر اشیاء ہنگامی بنیادوں پر پہنچا دیا گیا ہے ، چیئرمین نیب کا تقرر اتفاق رائے سے ہوجائے گا ، وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی اجلاس کے فورم پر کشمیر سمیت پاکستان کے تمام بنیادی مسائل کو ایڈریس کرینگے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آواران میں قدرتی آفت سے تباہی ہوئی ہے زلزلے کی خبر سنتے ہی تمام متعلقہ اور ریسکیو اداروں نے فوری طور پر کام شروع کردیا ہے زلزلہ متاثرین کو کراچی سے وزیراعظم کی ہدایت پر خوراک ادویات ، پانی ، کمبل اور دیگر ضروریات کی چیزیں بھیج دی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دو وفاقی وزراء کو بھی بلوچستان میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے اور وہ زلزلہ متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں مانیٹر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی چھ سکیموں میں بلوچستان کے نوجوانوں کا خصوصی کوٹہ مقرر کردیا جائے گا قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم حکومتوں کا ساتھ دیتی ہیں انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے سعودی عرب ، امریکہ اور دیگر ممالک نے بھی امداد کا اعلان کیا ہے وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی کمی نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی قوم کی آواز اٹھائیں گے کشمیر سمیت دہشتگردی انڈیا کے ساتھ تعلقات اور دیگر مسائل کو بھی ایڈریس کرینگے انہوں نے کہا کہ بھاریت وزیراعظم نواز کی ملاقات ہوگی پاک بھارت تعلقات اور امن کی بحالی کیلئے دونوں وزرائے اعظم اپنا لائحہ عمل طے کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button