پاکستانتازہ ترین

جواپنےصوبے اور سٹیج کو نہیں سنبھال سکتے وہ معاملات کیا سنبھالیں گے، پرویزرشید

perviz rasheedاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی روکنے کیلئے طاقت کا استعمال درست نہیں ، تحریک انصاف جو بات امریکہ میں جا کر کرتی ہے وہی پاکستان میں کرے ، لاپتہ افراد کیس میں ہماری اور عدالتی موقف میں کوئی فرق نہیں ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے ۔ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ ملک میں انتخابات ہوئے اور پرامن طریقے سے انتقال اقتدار ہوا سپیکر قومی اسمبلی عزت کے ساتھ رخصت ہوئی صدر عزت کے ساتھ رخصت ہوئے اور نئے صدر آئے اس طرح آرمی چیف عزت سے رخصت ہوئے اور ان کی جگہ نئے آرمی چیف آئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حامی ہیں ۔ نیٹو سپلائی روکنے کیلئے طاقت کااستعمال درست نہیں ہے ۔ عمران خان سمیت تحریک انصاف کوئی رہنما ٹرک روکنے نہیں گیا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو اپنے سٹیج اور صوبے کو نہیں سنبھال سکتے وہ دیگر معاملات کو کیا سنبھالیں گے ۔ تحریک انصاف کو دوہرا معیار نہیں دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں تصادم کی بجائے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں دیگر ممالک بھی پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کیس میں ہمارے اور عدالتی موقف میں کوئی فرق نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ حل ہو اور ہم اس کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ تحفظ آرڈیننس کو پارلیمنٹ منظور کرائیں گے تمام جماعتوں سے مشاورت ہوگی اور تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button