پاکستانتازہ ترین

عمران خان کنٹینر پرسچ کے سوا سب کچھ کہتے ہیں، وزیر اطلاعات پرویز رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین وفاقی دارالحکومت میں کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو کچھ کہتے ہیں اس میں سچ کے سوا سب کچھ ہوتا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر کبھی دہشت گردوں کو نہیں للکارا اور نہ ہی کبھی آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کی اعلانیہ حمایت کی کیونکہ وہ ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت کے الزامات لگانے پر لوگوں کا عمران خان سے اعتبار اٹھ گیا ہے، انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی کارکردگی میں فرق نظر نہیں آتا، شہباز شریف کے وزیر اعظم کے ساتھ دوروں پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے وہ خود خیبر پختونخوا میں کچھ کرکے دکھائیں پھر وزیر اعظم کے ساتھ جانے کی بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں  امام خمینیؒ ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں راشن تقسیم کیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker