پاکستانتازہ ترین

عمران،شیخ رشیدکوگودلیکرکون سانیاپاکستان بناناچاہتےہیں: پرویزرشید

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے عمران نے قوم کو بتایا نہیں کہ انہوں نے قادری کے ساتھ مل کر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا منصوبہ کیوں بنایا، وہ قوم سے جھوٹ بولتے رہے کہ ان کی قادری سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، جھوٹا الزام لگانے کے لئے انہیں ثبوت نہیں مایئک کی ضرورت ہوتی ہے۔  وزیر اطلاعات نے جاری  کئے گئے بیان میں کہا عمران خان شیخ رشید کو گود لے کر کون سا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، گجرات کے چوہدری اور جھنگ کا قادری نئے پاکستان کی دیواریں بنایئں گے یا گرایئں گے۔  پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ عمران 14 ماہ کے دوران کے پی کے میں کیا انقلاب لے کر آئے ہیں، انہوں نے صرف انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، عمران قادری ملاقات میں انقلاب اور تبدیلی کے لئے کیا روڈ میپ تشکیل دیا گیا اور دونوں کی ملاقاتوں کو میڈیا سے پوشیدہ اور خفیہ رکھنے کی کیا ضرورت پیش آئی، عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقاتوں سے تحریک انصاف مسلسل کیوں انکار کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button