پاکستانتازہ ترین

انٹیلی جنس ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ مربوط نظام بنائیں، سینیٹر پرویزرشید

perviz rasheedلاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ مربوط نظام بنائیں تو کراچی میں امن وامان کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے،فوجی آپریشن کراچی کے مسئلہ کا حل نہیں ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن پولیس اور رینجرز کو کرنا چاہئے،بلا امتیاز آپریشن ہونا چاہئے،شہر کا امن تباہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے بھی کراچی کی بگڑتی صورتحال کے ذمہ دار ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا تجارتی حب ہے،اس کا امن واپس لانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس کے شعبوں میں میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہوئی جس سے پولیس کو بہت نقصان پہنچا ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اچھا کام کر رہی ہے اس کی موجودگی سود مند ثابت ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker