تازہ ترینعلاقائی

دیربالا،طالبات کی ایک سوپانچ رکنی وفد کا ملاکنڈ یونیورسٹی کامطالعاتی دورہ

peshwarپشاور(بیورو رپورٹ)  دیر بالا کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کی ایک سو پانچ رکنی وفد نے ملاکنڈ یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر میر زمان خان اوردیگر عملے نے وفد کا استقبال کیا۔ مطالعاتی دورے کا اہتمام ضلعی انتظا میہ اورمحکمہ تعلیم نے مشترکہ طورپرکیا تھا جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول براول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گنوڑی ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دیر ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جبر، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گندیگار اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول واڑی کی تقریبا نوے طالبات اور پندرہ اساتذہ شریک ہوئے۔ وفد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور اعلی تعلیم سمیت مختلف موضوعات پر یونیورسٹی کی طالبات سے براہ راست گفت و شنید کی ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر میر زمان خان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف پراکٹر ڈاکٹر گل زمان اورفارمیسی ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیارہ نے طالبات کی رہنمائی کی اور انہیں یونیورسٹی کے قیام،تاریخ اور مختلف شعبوں کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مطالعاتی دورے کا مقصد طالبات کو جدید تعلیمی اداروں سے روشناس کرانا اور ان میں اعلی تعلیم کے حصول کا شوق پروان چڑھانا تھا۔طالبات اور ان کی اساتذہ نے مطالعاتی دورے کو انتہائی مفیداورتعمیری سرگرمی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے طالبات کو تفریح کے ساتھ ساتھ مختلف تعمیری موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور،تجاوزات آپریشن کے دکاندار بلدیہ اہلکار او ر تاجر گتھم گھتا، چا ر افرہلکار زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker