تازہ ترینعلاقائی

پشاور:بارہ ربیع الاول ،صوبائی حکومت کا سیکورٹی کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنےکافیصلہ

peshawarپشاور (مانیٹرنگ سیل)صوبائی حکومت نے بارہ ربیع الاول کو سیکورٹی کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور اضافی نفری پشاور طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بارہ ربیع الاول کو پشاورسمیت صوبے کے حساس اضلاع میں جلوسوں کے پیش نظر سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے علاوہ دیگر اضلاع سے پولیس کی نفری پشاور میں تعینات کر دی جائے گی جبکہ حساس اضلاع میں قریبی نارمل اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا جارہا ہے ۔پشاورمیں مردان،چارسدہ سے پولیس نفری طلب کی جا رہی ہے ۔بارہ ربیع الاول کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہونے والے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا رہی ہیں اور اس کا باقاعدہ اعلامیہ کل جاری کر دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنےپرغور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker