تازہ ترینعلاقائی

پشاور:ماہ ربیع الاول کے پیش نظر سینماء گھروں کو بندکردیاگیا

peshawarپشاور (مانیترنگ سیل)  ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے بھر میں سینماء گھروں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ 13ربیع الاول تک تمام سینماء گھر بند رہے گے جبکہ بارہ ربیع الاول کو سی ڈیز مارکیٹ بھی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں تمام سینماء گھروں کو 13ربیع الاول کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے بعد صوبائی دالحکومت پشاور میں تمام سینماء گھر بند کر دیئے ہیں ۔ سینماؤں کے بند کرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر بورڈ آویزاں کر دیئے ہیں ۔ جبکہ پشاور میں سی ڈی مارکیٹ بارہ ربیع الاول کو مکمل طور پر بند رہیگی ۔ سینماء گھروں کو بند کرنے کے اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنےپرغور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker