پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بلدیات کا اجلاس

peshwarپشاور(مانیترنگ سیل)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کا ایک اجلاس بدھ کے روز کن صوبائی اسمبلی عبدالاکبر خان ، جو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ،کی زیر صدارت اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار شمعون خان ،شیر افگن ، یاسمین نازلی جثیم، پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل لئیق احمد ، ایس آر ایس پی کے کوارڈینیٹر ناصر احمد اور لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی نمائندے نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری یونین کونسل کے سروس سٹرکچر کا معاملہ زیر بحث آیا۔کمیٹی نے یہ محسوس کیا کہ سیکرٹری یونین کونسل کا سروس سٹرکچر موجود نہیں نہ ان کو اپ گریڈیشن مل رہی ہے۔اس پر سیکرٹری یونین کونسل نے کمیٹی میں اپنی سفارشات پیش کیں جس کے مطابق مختلف پوسٹوں کیلئے ان کی ترقی کے مواقع 25فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔کمیٹی کے اصرار پر ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات عطاء الرحمان نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کو ترقی اس لئے نہیں دی گئی کہ پرانے لوکل اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آرڈیننس میں ترقی نہیں دی گئی اب نیا ایکٹ پاس ہو گیا ہے اور دوبارہ یہ پوسٹیں لوکل گورنمنٹ کو دی گئی ہیں اس لئے نئے ایکٹ کے ذریعے ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو ترقی دے سکیں گے اور اسی لئے گزشتہ دس سال کے پرانے سروس سٹرکچر اس میں شمار ہونگے۔کمیٹی نے شاہی کٹھہ پشاور میں غیر قانونی دکانات کے فوری خاتمے کا حکم دیا ہے تاکہ پشاور میں نکاسی آب اور پانی کے بہاؤ کے انتظامات کو درست کیا جا سکے۔کمیٹی کو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے نے یقین دہانی کرائی کہ پشاور میں انڈر پاسز کی تعمیر کو جلد ممکن بنایا جائے گا تاکہ آمد و رفت اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جا سکے ۔کمیٹی نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام ضلع مردان کو ہدایات دیں کہ ایک ہفتہ میں تمام ترقیاتی امور کے بارے میں کمیٹی کو تفصیل فراہم کی جائے اور اس وقت تک تعمیراتی کام روک دیا جائے تاکہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں جائزے کے بعد فیصلہ کر سکے۔اجلاس میں سردار شمون خان کے سوال جو کہ ایبٹ آباد میں رہائشی علاقے میں ہسپتال کی تعمیر سے متعلق تھا، پرکمیٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں محکمہ بلدیات ایبٹ آباد کو اس سلسلے میں مدعو کرنے کے احکامات صادر کئے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker