تازہ ترینعلاقائی

پشاور: تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکا، 6 افراد جاں بحق،50 سے زائد زخمی

پشاور(مانٹیرنگ سیل) چارسدہ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ نیوز کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب تبلیغی مرکز کی پہلی منزل پر بڑی تعداد لوگ میں نماز مغرب ادا کر رہے تھے، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تبلیغی مرکز کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ، زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچا یا گیا تاہم جلد ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، ابتدائی طور پر 50 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں اسپتال انتظامیہ نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، یہ دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کارروائی کی گئی، انہوں نے کہا کہ بارودی مواد گھی کے ڈبے میں رکھا گیا تھا جسے ایک بستر میں چھپایا گیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور عوامی نیشنل پارٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ واضح رہے کہ تبلیغی مرکز میں شب جمعہ کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا :اے این ایف کی جانب سے موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا" (رجسٹرڈ)اوکاڑا کواچیومنٹ سرٹیفکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker