پاکستان

پشاور میں ایک اور دھماکہ، 1 شخص زخمی

پشاور: پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ایک اور دھماکہ  ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
دھماکہ پشاورکے علاقے رنگ روڈ گلشن کالونی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والےشخص کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ رنگ روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا ہے۔یادرہے پشاور میں آج یہ دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ قبل ازیں تھانہ سی ڈویژن پر خودکش حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  لاپتہ افرادکوالزامات بتا کران کے کیس عدالت میں چلائے جائیں، نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker