تازہ ترینعلاقائی

پشاور: باچاخان چوک پر رکھا بم ناکارہ بنادیا گیا، ایک مشکوک شخص گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ سیل) محکمہ انسداد دہشتگردی نے باچا خان چوک کے قریب تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے نصب بم کو ناکارہ بنادیا ہے ایک مشکوک شخص گرفتار۔ پولیس کے مطابق مفتی محمود فلائی کے نیچے اور باچاخان چوک کے قریب مشتبہ شاپر کی اطلاع ملی، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا ، بم ڈسپوزل یونٹ بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنادیا۔ بی ڈی یو کے مطابق بم کا وزن تین سے ساڑھے تین کلو تھا پولیس نے جائے وقوعہ پر مشکوک حرکات کرنے والے ایک شخص کو گرفتارکرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا فرار شخص کی گرفتاری کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کومسلسل چوتھی شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker