علاقائی

پشاور: اہم مقامات کی مانیٹرنگ کیلئے لگائے گئے کلوزسرکٹ کیمرے ناکارہ ہو گئے

پشاور﴿بیورو رپورٹ﴾صوبائی دارلحکومت پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے لگائے جانے والے کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے ناکارہ ہوگئے ہیں ناکارہ ہونے کے باعث اہم مقامات کی مانٹیرنگ کا کام بھی محدود ہو گیا ہے صوبائی حکومت نے کینٹ کے مختلف مقامات کے علاوہ ٹائون کے مختلف مقامات پر بیس سے زائد کلوز خفیہ سرکٹ کیمرے نصب کئے تھے کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے سابق ادوار میں نصب کئے گئے تھے جس کے لئے پشاور کینٹ میں خصوصی مانٹیرنگ سیل بھی قائم کیا گیا تھا ۔ تاہم بیس سے زائد کیمرے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث ناکارہ ہو گئے ہیں ناکارہ ہونے کے باعث حساس مقامات کی مانٹیرنگ کاکام بھی بند ہو گیا ہے جس کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف حساس مقامات پر دہشت گردی کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور کے سٹی ایریا میں کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کی تنصیب کاکام منصوبہ بھی فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ختم کیا گیا ہے جبکہ پشاور سٹی کے علاوہ مختلف حساس مقامات پر کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کی تنصیب کامعاملہ بھی عارضی بنیادوں پر ختم کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker