تازہ ترینکھیل

دیربالا میں کھیلوں کےفروغ کیلئےدیرامن سپورٹس فیسٹول کاآغازہوگیا

پشاور﴿نامہ نگار﴾دیر بالا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے دیر امن سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیا ہے ۔ فیسٹول میں کرکٹ،باسکٹ بال،فٹ بال اور والی بال کے ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے جن میں ضلع بھر سے رجسٹرڈ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اورملاکنڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے منعقدہ امن سپورٹس فیسٹول میں ضلع بھر سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔ ڈی سی اومحمد علی شاہ نے دیر سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی انور خان، سپورٹس تنظیموں کے عہدیداران، کھلاڑی اور شائقین کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔امن فیسٹول کے دوران کرکٹ مقابلوں میں بیس ٹیمیں, والی بال میںسولہ، فٹ بال میں بارہ جبکہ باسکٹ بال میں سات رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تمام مقابلے ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے جائیںگے۔ افتتاحی تقریب میں ڈی سی او محمد علی شاہ اور ایم پی اے انور خان نے تمام کھلاڑیوں میںکلر کٹس اور کھیل کا تمام سامان تقسیم کیا۔ سپورٹس فیسٹول کے انعقادکا مقصد علاقے میں کھیلوں کا فروغ اورنوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنا ہے۔ چھ روزہ سپورٹس فیسٹول16جولائی کواختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کے تحت اہم معاملات پر قومی کانفرنس کل کراچی میں ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker