پاکستانتازہ ترین

پشاور،صوفی محمدکیخلاف مقدمات کے ناقابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

پشاور﴿نامہ نگار﴾کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمدکے خلاف قائم مقدمات کے ناقابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا. سینٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں مولانا صوفی محمد کے وکیل عادل مجید کی طرف سے اٹھائے گئے دو نکات پر دونوں جانب سے دلائل دئے گئے. صوفی محمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مولانا کے خلاف مقدمات 1995اور 1994میں درج ہیں جن کا ٹرائل 1997کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا جارہا ہے. صوفی محمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مولانا اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدے کے بعدمحکمہ داخلہ نے صوفی محمد کے خلاف تمام مقدمات واپس لئے تھے جو دوبارہ بحال نہیں ہوسکتے.عادل مجید کے دو نکات پر سرکاری وکیل کے دلائل ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:بائیس سالہ نوجوان نے شاپنگ سنٹر سے کود کر خود کشی کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker