پاکستانتازہ ترین

پشاور ایئربیس حملہ ، تمام دہشتگرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر 

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)آئی ایس پی آر  کی طرف سے جاری ہونےوالے تازہ ترین بیان کے مطابق پشاور میں ایئربیس حملے میں تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ دہشتگروں کی فائرنگ سے میجر حفیظ زخمی ہو گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق حملے میں ایئربیس کے تمام اثاثے محفوظ رہے ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن میں پانچ دہشتگرد مارے گئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے پشاور ایئربیس پر دہشتگردوں کے حملے کو فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن میں زخمی ہونے والے میجر حفیظ کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا ہے میجر حفیظ کی ٹانگ کے بالائی حصے میں گولی لگی ہے۔  آئی ایس پی آر  کے مطابق پانچ دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن میں کوئیک رسپانس فورس ، پولیس کمانڈوز ، پاک فضائیہ کےجوانوں اور پاک فوج کے اسپیشل کمانڈوں نے حصہ لیا ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق دہشتگردوں نے صبح کے وقت پشاور میں پاکستان ایئربیس کے گارڈز روم پر حملہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  یوم مئی اور ٹیچر ایجوکیٹرز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker