پاکستانتازہ ترین

پشاور سے کراچی آنیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

کراچی (مانیٹرنگ سیل) پشاور سے کراچی آنیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی کیلئے اُڑان بھرنیوالی پرواز فنی خرابی کے باعث واپس اُتار لی گئی ہے ۔ بتایاگیاہے کہ ٹیک آف کے 20منٹ بعد کیبن میں پریشر اور آکسیجن کم ہوگئی تھی جس کے باعث پائلٹ کیلئے سانس لینا مشکل ہوگیاتھا، پائلٹ نے حاضردماغی کامظاہرہ کرتے ہوئے کنٹرول ٹاو ر سے رابطہ کرکے واپس پشاور پرواز اُتارنے کافیصلہ کیا۔ ماہرین کاکہناتھاکہ آکسیجن کی کمی سے پائلٹ کو جہاز اُڑانے میں مشکلات کاسامنا ہوسکتاتھاجو کسی بھی حادثے کاسبب بن سکتاتھا۔

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر :سکرین سے تیار شدہ برف کے گولے۔قلفیوں اورمضر صحت اشیاء سے تیارکردہ ربڑی کے دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker