تازہ ترینعلاقائی

پشاور،اسکریپ کے گودام میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پشاور (نامہ نگار) پشاور کے رنگ روڈ پر اسکریپ کے گودام میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمیل چوک میں اس وقت پیش آیا جب مزدور اسکریپ ایک ٹرک میں بھر رہے تھے۔ اسکریپ میں موجود بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ جاں بحق شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button