تازہ ترینعلاقائی

پشاور میں چار بہنوں کا قتل،پولیس نے قاتل باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا

پشاور (مانیٹرنگ سیل) پشاور میں رقم لین دین کے تنازعے پرچار بہنوں کے سفاک قاتل باپ بیٹے کو پولیس نے تیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ نیم قبائلی علاقے میں چھاپے کے دوران ملزموں نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔ پشاور  کے علاقے ہشت نگری میں چار بہنوں کا سفاکا نہ قتل کے بعد ملزموں کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی، جس کے بعد تفتیش اورچھاپوں کا سلسلہ جاری تھا کہ ملزموں کی نیم قبائلی علاقے ٹیلہ بند میں موجودگی کی اطلاع ملی۔ سٹی پولیس کے مطابق خصوصی دستے نے سحری کے بعد مطلوبہ مکان پر چھاپہ مارا۔ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور واردات کے تیس گھنٹے کے اندر ملزم باپ بیٹا فضل قادر اور فضل حسین نرغے میں آگئے۔ ملزموں کے قبضے سے واردات ميں استعمال ہونے والا پستول اور گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ پولیس نے فرار میں مدد دینے والے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتارکرلیا ہے، گزشتہ ہفتے کی شام ہشت نگری کے علاقے میں کرائے کے مکان اور رقم کے تنازعہ پرملزموں نے گھر میں گھس کرچاربہنوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker