تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ چھاؤنی کے حساس علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران بے تحاشا آتش بازی پردولہا سمیت 13 افراد گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ سیل)کوہاٹ چھاؤنی کے حساس علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران بے تحاشا آتش بازی کرنے پردولہا سمیت 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے بھاری مقدار میںآتش بازی کا مواد قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ چھاؤنی کے حساس علاقے میں سیف الرحمان نامی شہری کے بیٹے عبدالرحمان کی شادی کی تقریب میں اچانک آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوااور کافی دیر تک بے تحاشا پٹاخوں,شراروں اورمیرج بموں کے دھماکوں سے علاقے میں شدید بے چینی پھیل گئی تاہم پولیس حکام نے اس قبیح عمل کا سخت نوٹس لیکرمقامی پولیس کو فوری کاروائی کا حکم دیدیا اورایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر نزیر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ شادی والے گھر پرچھاپہ مار کردولہا عبد ا لرحمان اور اسکے ساتھیوں محمد علی شاہ،ناصر شفیق،محمد عثمان،حمید اللہ ،احسن عتیق،سجاول رحمان،بختاور رحمان،محسن عتیق،امیر رحمان،سید شہزاد مسیح،محمد فیضان ساکنان کوہاٹ چھاؤنی اور محمد سلیمان ساکن پشاور کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مادہ500 پٹاخے،240 شرارے ، میرج بم اور سینکڑوں خالی خول برآمد کر کے انکے خلاف تھانہ چھاؤنی میں مقدمہ درج کر لیا۔خیال رہے کہ چھاؤنی کے حساس علاقے میں بے تحاشا آتش بازی سے نہ صرف یہاں کے باسیوں کی جان ومال کو خطرہ لاحق تھا بلکہ حساس مقامات کی سیکیورٹی بھی شدیدمتاثر ہورہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button