تازہ ترینعلاقائی

پشاور:بڈھنی نالہ بپھر گیا، پشاور میں پانی گھروں میں داخل

پشاور (مانیٹرنگ سیل) پشاور کے بڈھنی نالے ميں طغيانی سے افراتفری مچ گئی، لوگ اپنے گھروں کو بچانے کیلئے دوڑ پڑے، سيلابی پانی ميں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمياں شروع کردی گئيں ہيں۔ پشاور کے بڈھنی نالے ميں طغيانی آنے کے بعد اپنے مال و متاع کو بچانے کیلئے لوگ بھاگ دوڑ کررہے ہیں، موسلا دھار بارشوں سے  بڈھنی نالے ميں شديد طغيانی آگئی، جس کا پانی گھروں ميں داخل ہوگيا اور وسيع علاقہ زيرآب آگيا، متعدد افراد گھروں ميں پھنس گئے ہيں۔ انتظاميہ کی مدد کیلئے ريسکيو 1122 اور آرمی پہنچ گئی ہے، سيلاب ميں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمياں شروع کردی گئيں۔ بڈھنی ميں طغيانی سے چارسدہ روڈ پر پانی جمع ہوگيا جبکہ ٹريفک کیلئے بند کردی گئی ہے، تجاوزات قائم کرنیوالی شہری اپنی غلطی تسليم کرنے کے بجائے اُلٹا انتظاميہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہيں۔ پشاور سے گزرنے والے بڈھنی نالہ سميت ديگر برساتی نالے ہر سال بارشوں ميں تباہی مچاتے ہيں تاہم اس کے گرد تجاوزات ہٹانے ميں ہر حکومت ناکام ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  میڈیا کی چاندی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker