پاکستانتازہ ترین

پشاور: ناظم اعلیٰ کے ساتھ ساتھ چاروں ٹاؤنز کے لیئے ناظیمن اور نائب ناظمین کا انتخاب

پشاور(مانیٹرنگ سیل)ضلع پشاور کے  ناظم اعلیٰ  کے ساتھ ساتھ پشاور کے چاروں ٹاؤنز کے لیئے  ناظیمن اور نائب ناظمین کا انتخاب بھی عمل میں آ گیا۔ شہر کے تین ٹاؤنز کی نظامت پی ٹی آئی جبکہ ایک ٹاؤن مسلم لیگ ن کے ہاتھ رہا۔ جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون میں چاروں ٹاؤنز کے ناظم اور نائب ناظم کے انتخاب کے لیئے ووٹنگ ہوئی جس میں  شہری علاقوں پر مشتمل ٹاؤن ون پر پی ٹی آئی کے زاہد ندیم ناظم اور شعیب بنگش نائب ناظم منتخب ہو گئے۔ اسی طرح ٹاؤن ٹو پر تحریک انصاف کے فرید اللہ ٹاون ناظم جبکہ نعیم علی شاہ نائب ناظم منتخب ہوئے۔  پی ٹی آئی ہی کے  محمد علی ارباب ٹاؤن تھری کے ناظم اور وہاب خلیل نائب ناظم منتخب ہو ئے۔ کوہاٹ روڈ اور اس کے نواحی علاقوں پر مشتمل ٹاؤن فور میں غیرمتوقع طور پر ن لیگ کے صفت ہارون ناظم اور ارباب کمال نائب ناظم منتخب ہو گئے۔ضلع اور چاروں ٹاؤنز پر ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخاب کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن تحلیل ہو گئی اور نظامت کا نیا بلدیاتی نظام کا قیام عمل میں آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پسرور:’’حا لیہ دہشت گردی اور ہماری زمہ داری‘‘کے عنوان پر پریس کلب میں سیمینار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker