پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ وزیراعظم بننا ہے،امیر مقام

پشاور(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کی جماعت کے لیے نواز شریف کا ایک ہی سپاہی کافی ہےآج کا جلسہ ثابت کردیگا کہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی غیر مقبول ہو چکی ہے اور عوام نے احتجاجی سیاست کا ایجنڈہ مسترد کردیا ہے ۔ پشاور کےعلاقے دلہ زاک میں جلسےعام سے خطاب کرتے ہوئےامیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں خیبر پختونخواہ کے عوام کے تشخص کو نقصان پہنچایا  ملک میں تبدیلی کے دعویدار پشاور میں تبدیلی لانے کا وعدہ بھی پورا نہ کرسکے پشاور کی عوام جذباتی نہیں باشعور ہے جس کا ثبوت آج کا یہ جلسہ دے رہا ہے ۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کے ایک سو بیس قیمتی دن کنٹینر پر ضایع کئے اور آج بھی تحریک انصاف کی پوری پارٹی ناکام ریلی میں مصروف ہے  کے پی کے کی ساری پولیس ریلی میں لگادی گئی ہے  مگر نواز شریف کا ادنیٰ کارکن اپنے قائد کی ہدایت پر آج آپ کےدرمیان موجود ہے  وزیراعظم پاکستان کا مشن ہے کہ ملک کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لانا ہے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ وزیر اعظم بننا ہے وزیراعظم کام کرنے سے بنتے ہیں صرف سوچنے سے نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرآپ چاہتے ہیں کہ پشاور میں بھی  میٹرو بس،اورنج بس جیسے منصوبےشروع  ہوں تو وہ شیر کو ووٹ دیں جس طرح شہباز شریف اپنے صوبے میں دن رات کام کرتے ہیں ویسے ہی یہاں بھی کام ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے زریعے ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker