تازہ ترینعلاقائی

پشاور:بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون متعددگرفتار، مقدمات درج

peshwarپشاور (مانیٹرنگ سیل)و فاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون میں صوبے کے مختلف اضلاع میں کئی بجلی چوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے گئے،وفاقی تحقیقاتی ادارے خیبر پختون خو ا میں قائم کئے گئے ٹاسک فورس کے سربراہ انعام اللہ گنڈا پور کی ہدایت پرصوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں گذشتہ روز چارسدہ میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ایک مقامی ہوٹل پر چھاپہ ماراگیا جس میں 35کمروں کو گذشتہ ایک سال سے چوری کی بجلی فراہم کی گئی تھی اسی طرح چارسدہ ہی میں واقع ایک خوراک کے گودام پر چھاپہ ماراگیا جہاں پر خورا ک کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے 24گھنٹے ائر کنڈیشن چلائے جا رہے تھے اور بجلی ڈائریکٹ کنڈوں کے زریعے لی گئی تھی ، ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے دو مختلف کاروائیوں میں ہوٹل کے مینجراور گودام کے انچارج کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے دریں اثنا وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کے حکم کے بعد صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر بڑی کاروائیاں کی جارہی ہیں ان کاروائیوں کے دوران اب تک درجنوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  وفاقی حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری چھٹی کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker