پاکستانتازہ ترین

افغان مہاجرین کو معذورظاہر کر کے شناختی کارڈ تیار کرنے و الے نادرا کے تین ملازمین گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ سیل) افغا ن مہاجرین کو معذور ( اپاہج) ظاہر کر کے شناختی کارڈ تیار کرنے و الے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن ( نادرا ) کے تین ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ اپاہج ظاہر کر کے ایک ہزار سے زائد شناختی کارڈز کو بھی منسوخ کیا جارہا ہے ۔ جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے اور اس میں ملوث افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی ۔ افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ بنانے کے حوالے سے نادرا کے ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ نادرا ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کو اپاہج ظاہر کر کے ان کے فنگر پرنٹس نہیں لیے جاتے تھے ۔ جبکہ کسی اور شہری کے شناختی کارڈ پر تصویر لگائی جاتی تھی ۔ ایف آئی اے کو اس ضمن میں ملنے والی شکایات کے سلسلے میں اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ۔ اور تحقیقات کے دوران ہنگو کے دو ڈیٹا انٹری آپریٹر اور پشاور سے ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جنہیں تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے اوران سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ تاہم نادرا حکام نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button