تازہ ترینعلاقائی

باچا خان ماڈل سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

پشاور(مانیٹرنگ سیل)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف کی زیر صدارت باچا خان ماڈل سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا چوتھا اجلاس بدھ کے روز محکمہ تعلیم کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے نان افیشل ممبران سابق وزراء میاں افتخار حسین، اسحٰق خٹک سپیشل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم مسرت حسین اے ڈی سی نوشہرہ سکندر ذیشان پرنسپل شکیلہ یوسفزئی، محکمہ خزانہ ا ور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے ۔اجلاس میں باچا خان ماڈل سکول و کالج سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔اجلاس نے مذکورہ ادارے کے لئے تدریسی و انتظامی عملے کی بھرتیوں میں پچاس فیصد عبوری ریلیف اوربجٹ برائے2014-15 کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس نے موجودہ عملے کی تنخواہ کو کم از کم دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے برابر لانے کی بھی سفارش کی۔ اس کے علاوہ سیکورٹی انتظامیہ کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئیں کہ دو ماہ کے اندر باچا خان ماڈل سکول و کالج کے احاطے سے دیگر سرکاری دفاتر کو متبادل جگہ پر منتقلی کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور سکولوں کی سیکورٹی پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت نے خطیر فنڈز مہیا کیئے ہیں تاکہ تعلیمی درسگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ (ن) کے غوث علی شاہ کامیاب قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker