پاکستانتازہ ترین

پشاورمیں خودکش حملہ آورایک ساتھی گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ سیل) پشاورپولیس نےشہرمیں گھسنے والے خودکش حملہ آورکو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔ بارودی جیکٹ، دستی بم اورریمورٹ کنٹرول برآمدہوا۔ پشاورشہربڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کرمذموم کوشش ناکام بنادی۔پشاور باڑہ روڈ پر سربندکےعلاقےسے خود کش حملہ آور اور اس کے ساتھی کو پولیس نے دھرلیا ۔ حملہ آورنے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ ۔پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا۔ سکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کے گھیرے میں لیے رکھا۔ اسےپیٹرول پمپ کےقریب ایک ٹرک کے پاس لٹایا گیا۔ بم ناکارہ بنانے والے اہلکارنے خصوصی لباس پہنا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنایا۔ بالاآخر پولیس نے کم عمر حملہ آور کو تحویل میں لے لیا۔ حملہ آور اور اس کےساتھی کے قبضے سے دستی بم اور یموٹ کنٹرول برآمد ہوا۔ پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی جیمرز بھی لگادیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker